سلیم بیکیا پاکستان میمن فیڈریشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین منتخب

سلیم بیکیا پاکستان میمن فیڈریشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین منتخب

کراچی (بزنس ڈیسک)آل پاکستان میمن فیڈریشن کی سپریم کونسل کے انتخابات میں سلیم بیکیا اکثریت سے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔

دیگر منتخب عہدیداروں میں فرحان رومی سینئر نائب چیئرمین، آصف تابانی نائب چیئرمین، انجم ابراہیم نائب چیئرمین (امریکہ) اور منصور گریس کوآرڈی نیٹر شامل ہیں۔ سلیم بیکیا نے کہا کہ ان کا وژن ہے کہ ہر میمن خاندان کو اپنی چھت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے سابقہ قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو آگے بڑھانا آسان نہیں ہوگا، لیکن ہم فلاحی عمل کو مزید توانائی فراہم کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں