انٹربینک میں ڈالر9پیسے ،تولہ سونا1800روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر9پیسے ،تولہ سونا1800روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں جمعہ کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،ادھرایک تولہ سونا 1800 روپے سستاہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9پیسے کی کمی سے 278.21روپے پر بند ہوا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279.55روپے پر مستحکم رہا۔تاہم یورو68پیسے کی کمی سے 300.48روپے اور برطانوی پاؤنڈ 89روپے کی کمی سے 352.96روپے پر آگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2,338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 2لاکھ 40 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 1543 روپے کی کمی سے 2 لاکھ  5  ہزار933 روپے کا ہوگیا۔ دریں اثناء چاندی کی فی  تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں