گذشتہ ہفتے تولہ سونا 10ہزار روپے سستا

 گذشتہ ہفتے تولہ سونا  10ہزار روپے سستا

کراچی (آن لائن)پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت میں 10ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 400روپے سے گھٹ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گیا، اسی طرح زیر تبصرہ مدت میں دس گرام سونا 8917 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہو گئی  ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں