ٹیلی کام صارفین پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

ٹیلی کام صارفین پر ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اوورسیز انوسٹرز چیمبر نے حکومت سے ٹیلی کام صارفین پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش کی ہے کیوں کہ صارفین کی اکثریت قابل ٹیکس حد سے نیچے ہے۔۔

 اور موبائل سروس کے سستا ہونے میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔ بجٹ 2024-25 کیلئے اپنی ٹیکس تجاویز میں او آئی سی سی آئی نے حکومت کو ودہولڈنگ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کی بھی سفارش کی ہے کیونکہ اس سے ٹیکس دعووں اور اس کی تصدیق کے طریقہ کار کو کم سے کم آپریشنل پریشانیوں کے ساتھ زیادہ شفاف بنایا جائے گا۔چیمبر نے کہا کہ فنانس ایکٹ 2021 کے ذریعے ٹیلی کام خدمات پر ایڈوانس ٹیکس کو مالی سال 2021 کیلئے 12.5 سے کم کرکے 10 فیصد اور آئندہ سالوں کیلئے 8 فیصد کردیا گیا ہے تاہم فنانس سپلیمنٹری ایکٹ 2021 کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردی گئی۔ ٹیکس میں اضافے سے موبائل سروس کی استطاعت متاثر ہوتی ہے جو کہ پوری آبادی کیلئے ایک اہم سروس ہے اور پاکستان کی 70 فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں