تاجر دوست اسکیم ،ابہام دورکیا جائے ،انجمن تاجران

تاجر دوست اسکیم ،ابہام دورکیا جائے ،انجمن تاجران

لاہور(بی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت میں حصہ ڈالنے والے تاجروں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی روش ترک کی جائے ۔۔

پالیسی اور فیصلے کے نفاذ سے قبل اگر اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لے لیا جائے تو 100 فیصد نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ،تاجر دوست اسکیم بارے ابہام کو دور کیا جانا چاہیے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ آڈٹ کے حوالے سے جو بات کی جارہی ہے اس کی وضاحت کی جائے اور تاجروں کا اعتماد بحال کیا جائے ۔ ٹیکسز جمع کرنے والے تمام اداروں میں ایک الگ شعبہ ہونا چاہیے جو کسی بھی نئے قانون اور پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے چیمبرز ، تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز سے رابطے کرے اور اس کے ساتھ آگاہی مہم بھی چلائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے خوف و ہراس پھیلانے کے بجائے آگاہی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں