کارپٹ نمائش12اکتوبر سے لاہور میں منعقد ہوگی

کارپٹ نمائش12اکتوبر سے لاہور میں منعقد ہوگی

لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز نے اکتوبر میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔نمائش 12سے 14 اکتوبر تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔۔

 جب کہ ا سٹالز حاصل کرنے والے خواہشمندوں سے بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔  ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عثمان اشرف نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں نے نمائش میں شرکت کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، بڑے پیمانے پر برآمدی سودے ہونے کی امید ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں