دالوں کی درآمدات میں 21فیصدکی کمی

دالوں کی درآمدات  میں 21فیصدکی کمی

اسلام آباد(اے پی پی)دالوں کی درآمدات میں21.34 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تااپریل دالوں کی درآمدات پر535.32 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا۔۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر649.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اپریل میں دالوں کی درآمدات کاحجم 39.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 54.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 59.46 ملین ڈالرتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں