عمان کی پاکستانی چاول کی خریداری میں گہری دلچسپی

عمان کی پاکستانی چاول کی خریداری میں گہری دلچسپی

کراچی(بزنس ڈیسک)عمان حکومت برآمد کنندگان کو پاکستانی چاول کی خریداری کیلئے سہولت فراہم کرے گی۔یہ بات کراچی میں تعینات قونصل جنرل عمان انجینئر سمیع عبداللہ سالم الخنجاری نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ)کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ۔۔

استقبالیہ سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر ریپ کے چیئرمین چیلا رام کیلوانی، عمان کے نائب قونصل عبداللہ جمعہ الحربی اورسلطنت عمان کے دیگر مہمان، ریپ کے ممبرمزمل رؤف چپل اور دیگربھی موجود تھے ۔ ملاقات میں چیلا رام کیولانی نے کہا کہ عمان پاکستانی چاولوں کیلئے بہت پوٹینشل مارکیٹ ہے اور پاکستان اور عمان بہت دوستانہ اور برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ عمانی وفد نے پاکستانی چاول کی خریداری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عمان کو چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں