کاٹیج سیکٹر ،ایس ایم ایزکیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ

 کاٹیج سیکٹر ،ایس ایم ایزکیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر زبیر طفیل،سیکریٹری جنرل(سندھ ریجن)حنیف گوہر ،مر کزی کوورکمیٹی ممبرز مومن علی ملک اورملک خدا بخش نے حکومت پاکستان سے فوری اپیل کی ہے ۔۔

کہ کاٹیج سیکٹر اور چھوٹے طبقوں کیلئے مراعات کا ایک جامع ریلیف پیکیج متعارف کرایا جائے ۔ یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز)کیلئے بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی چارجز ،گیس اور بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کے ساتھ جاری معاشی بحران نے ان شعبوں کیلئے بے پناہ چیلنجز پیدا کیے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے کاروبار بند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاٹیج اور ایس ایم ای سیکٹرز پاکستان کی معاشی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جو حکومت پر بوجھ ڈالے بغیر لاکھوں لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتے ہیں تاہم یوبی جی کا مطالبہ ہے کہ ان شعبوں کو درپیش موجودہ مشکلات فوری توجہ اور مدد کا اعلان کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں