پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معاہدہ

پی پی ایل اور ایف ڈبلیو او  کے درمیان معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے ماتحت ادارے ڈیگن ایکسپلوریشن ورکس (ڈی ای ڈبلیو)کے ساتھ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع EL-207بلاک میں معدنی وسائل کی تلاش اور پیداوار کے لیے اشتراکیت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

 پی پی ایل کی کاروبار میں تنوع کی حکمت عملی کے تحت یہ قدم کان کنی کے شعبے کمپنی کے کاروبار کو بلوچستان میں تقویت دینے میں اہم کردار کا حامل ہوگا۔ معاہدے پر پی پی ایل کے معاہدے پرپی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او عمران عباسی اور ایف ڈبلیواو کے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کی موجودگی میں پی پی ایل کی جانب سے جی ایم ای اورسی بی ڈی ارشد پالیکر اور ڈی ای ڈبلیو سے قیصر رفیق نے دستخط کئے ۔ قبل ازیں، پی پی ایل نے EL-207منصوبے پر حکمتِ عملی میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایف ڈبلیو او کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں