چاول کی برآمدات4ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان

چاول کی برآمدات4ارب ڈالر تک پہنچنے کاامکان

کراچی(آئی این پی)چیئرمین رائس ایکسپورٹر نے کہا ہے کہ چاول کی ایکسپورٹ رواں سال 4 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین رائس ایکسپورٹر کا کہنا تھا کہ رواں سال چاول کی ایکسپورٹ 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پہلے ہی عبور کرگئی ہے ۔

 مارچ میں پاکستانی ایکسپورٹرز نے ریکارڈ چاول کی ایکسپورٹ کی ہے ۔پاکستان میں رواں سال چاول کی 90 لاکھ ٹن بمپر فصل ہوئی، روان سیزن میں 50 لاکھ ٹن چاول ایکسپورٹ کیا گیا۔ چیئرمین رائس ایکسپورٹر نے مزید کہا کہ روس، میکسکو، انڈونیشیا اور فلپائن میں بھی پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں