ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان، سونا 1909 روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان، سونا 1909 روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں 1909 روپے کے اضافے سے فی تولہ نرخ دو لاکھ 41 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 6 ہزار 876 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں