سیمنٹ کی برآمدات میں 40.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی برآمدات میں 40.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 40.46 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مئی سیمنٹ کی برآمدات 236.797 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 168.583 ملین ڈالر تھیں۔ مقدار کے لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات 66.78 فیصد بڑھ کر6,183,117 میٹرک ٹن ہوگئیں۔ دریں اثنا سال بہ سال کی بنیاد پر سیمنٹ کی برآمدات میں بھی مئی 2024 کے دوران 78.23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں