بھاری ٹیکسز، کاٹن جنرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

 بھاری ٹیکسز، کاٹن جنرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔

حکومت نے ٹیکس واپس نہ کیے تو اس کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا جبکہ جنرز فیکٹریاں مزید بند ہو جائیں گی۔گزشتہ روز وفاقی چیمبرمیں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پی سی جی اے کے رہنمائشام لعل منگلانی، سابق ایس وی سی مدن لعل ، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدرثاقب فیاض مگوں، نائب صدر آصف سخی، سابق نائب صدر شبیر منشائچھرا اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر شام لعل منگلانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں اضافی ٹیکس لگانے پر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ 5روز سے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے اور جب تک حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہیں لیے جاتے ہیں ہڑتال جاری رہے گی ۔ حکومت نے کاٹن سیڈ پر18 فیصد جبکہ کھل پر 10 فیصدٹیکس لگا دیاگیا ہے جس کی وجہ سے یہ صنعت تباہ ہوجائے گی ، لوگ اپنی فیکٹریاں بند کردیں گے جو بے روزگاری کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ملک بھر میں1200کے قریب فیکٹریاں تھیں جو حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ان کی تعداد اب 650رہ گئی ہے جبکہ ہماری پیداوار بھی آدھی ہوچکی ہے ، اگر صورتحال یہی رہی تو مزید فیکٹریاں بند ہوجائیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں