ٹیکسز کی بھرمار، بجٹ کو ری وزٹ کیا جائے ،وفاقی چیمبر

ٹیکسز کی بھرمار، بجٹ کو  ری وزٹ کیا جائے ،وفاقی چیمبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام نے کہا کہ ہم حکومت سے بجٹ پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔

صدر فیڈریشن نے کہا کہ بجلی و گیس کے نرخ پہلے ہی عالمی سطح سے مسابقتی نہیں ہے ، اب ان میں مزید اضافہ ہو جائے گا، بجٹ سازی کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بزنس کمیونٹی کے نمائندہ کی حیثیت سے میری حکومت سے اپیل ہے کہ بلاجواز ٹیکسز کی بھرمار کے باعث بجٹ کو ری وزٹ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں