کھجور میلہ ستمبر میں منعقد کیا جائے گا

کھجور میلہ ستمبر میں منعقد کیا جائے گا

مکوآنہ (این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار کھجور فیسٹول کا انعقاد ستمبر 2024 میں ہو گا جس سے کھجور کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی، ملک میں کھجور کی پیداوار بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔

 وزارت نیشنل فوڈ کے ذرائع کے مطابق کھجور فیسٹیول کے  انعقاد کیلئے وزارت فوڈ سکیورٹی بھر پور تعاون کو یقینی بنائے گی، کھجور کی پیداوار میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ۔پاکستان میں کھجور کی برآمدات حوصلہ افزء نہیں ہیں مگر صلاحیتیں موجود ہیں، کھجور کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں