اسٹاک مارکیٹ میں 150پوائنٹس کی تیزی ،11ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ میں 150پوائنٹس کی تیزی ،11ارب خسارہ

کراچی (آن لائن) اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو ملاجلا رجحان رہا ۔کے ایس ای 100 انڈیکس ۔150.80 پوائنٹس کے اضافے سے 79992.35پوائنٹس پر بند ہوا

 تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو11ارب روپے سے زائد کاخسارہ برداشت کرنا پڑا اور 47.64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ ایک موقع پر انڈیکس 80100پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور سرمائے کے انخلاء نے کاروباری حجم کو گھٹا دیا ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس75.91پوائنٹس کے اضافے سے 25544.42پوائنٹس تاہم آل شیئرز انڈیکس 51114.53 پوائنٹس سے کم ہو کر 51057.96 پوائنٹس پر آگیا ۔ سرمایہ کم ہوکر 106 کھرب53ارب روپے رہ گیا۔جمعرات کو 20ارب روپے مالیت کے 38کروڑ90لاکھ24ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو22ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر445 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجس میں سے 181 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،212میں کمی اور 52 میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ایگری ٹیک لمیٹڈ 2کروڑ20لاکھ، حب پاور کمپنی 1کروڑ86لاکھ، ایر لنک کمیونیکیشن 1کروڑ 68 لاکھ اورکے الیکٹرک لمیٹڈ 1 کروڑ 55 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں