کنسٹرکشن مٹیریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں،سیمنٹ ڈیلر

کنسٹرکشن مٹیریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں،سیمنٹ ڈیلر

کراچی(این این آئی)بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار سے تعمیراتی سامان مہنگا ہوگیا۔ چیئرمین سیمنٹ ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ کے بعد سیمنٹ میں 1 سے 2 روپے ایکسائز ڈیوٹی بڑھی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کنسٹرکشن مٹیریل پر ٹیکسز کم کیے جائیں تاکہ گھر بنانے والوں کے لیے آسانی پیدا ہو سکے ۔ماہرین کے مطابق بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار سے تعمیراتی سامان مہنگا ہو گیا ہے ، سیمنٹ، سریہ، ریت، بجری اور اینٹیں مہنگی ہو گئیں،سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے سفید پوش طبقے کے لیے گھر بنانا مزید مشکل ہو گیا۔ گھر بنانے والا تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہونے سے سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہو گیا۔ماہرین کے مطابق پہلے جو گھر 45 لاکھ میں بنتا تھا اب وہ 75 لاکھ میں بن رہا ہے ۔ حالیہ بجٹ کے بعد لاہور میں سیمنٹ کی بوری 300 روپے اضافے کے ساتھ 1500 روپے کی ہو گئی۔ریت 40 سے بڑھ کر 55 روپے فٹ مقرر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں