ڈالر کی قدر میں 4پیسے کمی ،تولہ سونا2 لاکھ 55 ہزار500روپے پر مستحکم

ڈالر کی قدر میں 4پیسے کمی ،تولہ سونا2 لاکھ 55 ہزار500روپے پر مستحکم

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ،ادھرعالمی مارکیٹ اورپاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 278.69 روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40روپے پر برقرار رہا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 2393ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 55 ہزار500روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے پر برقرار رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں