سعودیہ کو برآمدات سے 710.33 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور وہاں سے درآمدات میں کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو710.33 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلے میں 41 فیصدزیادہ ہے ۔مالی سال 2023 میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو503.85 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جون 2024 میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کاحجم 49.06 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 81.84 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 46.30 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے درآمدات پر 4.492 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔