آئی پی پیز کی مس مینجمنٹ عوام پر ڈالی جا رہی ہے ، تاجر رہنما

 آئی پی پیز کی مس مینجمنٹ عوام پر ڈالی جا رہی ہے ، تاجر رہنما

کراچی(آن لائن)یونائیٹڈبزنس گروپ اور پاکستان بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویراور فرازالرحمان نے کہا کہ حکومتی آئی پی پیز کی مس مینجمنٹ عوام پر ڈالی جا رہی ہے۔۔۔

یہی صورت حال رہی تو ملک بھر کی تمام صنعتیں بند ہو جائیں گی، اگر حکومت کاروبار کرے گی تو عوامی فلاح و بہبود پر کون توجہ ے گا، ورلڈ بینک کی رپورٹ کہہ رہی ہے کہ لوٹ مار کے سبب جنوبی ایشیائی ریجن میں پاکستان کے سرکاری تحویل میں چلنے والے اداروں کا منافع دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ترین ہے ۔ ایک بیان میں ایس ایم تنویرنے کہا کہ سال2018 میں جب حکومتی اور نجی تحویل میں چلنے والے آئی پی پیز کا معاملہ اٹھا تو صرف 16 آئی پی پیز کی حد تک ڈالر کی انڈیکٹیشن 148 روپے پر اور منافع 12 فیصد تک کردیا گیا ۔ فراز الرحمان نے کہا کہ اِس وقت پاکستان میں اکانومی پرفارم نہیں کر رہی، صنعت کا پہیہ نہیں چل رہا اور ایکسپورٹس 23 بلین ڈالر پر منجمد ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں