بنگلہ دیش:عوام کا غصہ برقرار شیخ حسینہ کے حامی عہدیداروں پر انڈوں کی بارش

بنگلہ دیش:عوام کا غصہ برقرار  شیخ حسینہ کے حامی عہدیداروں  پر انڈوں کی بارش

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے باوجود عوام کا غصہ برقرار ہے ۔

عدالت میں پیشی کے دوران حامیوں  پر انڈوں کی بارش کردی ۔ڈھاکہ کی چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ کے باہر وکلا اور لوگوں نے پولیس وین پر انڈے برسادئیے ، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں نجی صنعت کے مشیر سلمان ایف رحمن اور سابق وزیر قانون انیس الحق وین میں موجود تھے ۔ ملزموں پر کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران 24 سالہ شاہجہان علی کے قتل کی سازش کا الزام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں