رواں سال سعودیہ ،یو اے ای کو پہلی بار کیلے برآمدکئے جائینگے

رواں سال سعودیہ ،یو اے ای کو پہلی بار کیلے برآمدکئے جائینگے

کراچی (آن لائن)پاکستان سے پہلی بار سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات کو رواں سال کیلے کی ایکسپورٹ شروع ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے اس وقت صرف ایران اور افغانستان کو ہی کیلے کی ایکسپورٹ کی جارہی ہے ،تاہم مقامی لیبارٹری میں ٹشو کلچر سے بننے والے کیلے کی نئی قسم سے وسطی ایشیائی ممالک میں بھی کیلے کی ایکسپورٹ شروع ہوجائے گی۔ حال ہی میں کراچی میں ہونے والی دوسری فوڈ اے جی میں موجود ایکسپورٹرز کے مطابق تاجکستان سے مہینے کے 20 کیلے کے کنٹینرز کے ایکسپورٹ کے معاہدے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ پہلی بار سعودی عرب اور یو اے ای کو بھی کیلے کی ایکسپورٹ شروع ہورہی ہے ۔پاکستان میں بننے والی جدید لیب کے ذریعے ٹشو کلچر سے کیلے کی نئی قسم تیار کی گئی ہے ۔ ایکسپورٹراسلم پکھالی نے بتایا کہ کیلے کی نئی قسم کے پودے سے فصل سے تین گنا زیادہ فصل حاصل ہوسکتی ہے، تاہم اس سے آنے والے سالوں میں کیلے کی ایکسپورٹ نئے ریکارڈ بنا سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں