ون لاٹ فیسلٹی سے چھوٹے سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں، فرخ خان

ون لاٹ فیسلٹی سے چھوٹے سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں، فرخ خان

کراچی(بزنس رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج ریڈی مارکیٹ میں ون شیئر لاٹ فیسلٹی کے ذریعے چھوٹے سرمایہ کار بڑی کمپنیز کے حصص میں بھی سرمایہ کاری کرکے طویل مدتی بنیاد پر اچھا ریٹرن حاصل کرسکتے ہیں۔

ایم ڈی اور سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مختلف پلیٹ فارمز سے ون لاٹ فیسلٹی سے متعلق آگاہی بڑھائی جارہی ہے۔ ون لاٹ فیسلٹی کے ذریعے چھوٹے سرمایہ کار بھی بڑی کمپنیز کے مہنگے شیئر ایک یا زیادہ تعداد میں خرید کر بھی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ چھوٹے سرمایہ کاروں کو نقصانات سے بچنے کیلئے سٹے بازی کے بجائے طویل مدتی بنیاد پر محفوظ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ فرخ ایچ خان نے بتایا کہ آن لائن اکاؤنٹس کے ذریعے چھوٹے شہروں سے بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں کی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں