شہری اے ٹی ایم بند ہونے سے متعلق افواہوں سے ہوشیار رہیں،مرکزی بینک

شہری اے ٹی ایم بند ہونے سے متعلق  افواہوں سے ہوشیار رہیں،مرکزی بینک

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے اور آن لائن بینکنگ سے متعلق افواہوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بے بنیاد پیغامات کے ذریعے مختلف واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر پاکستان میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کے استعمال سے روکا جا رہا ہے ۔ شہری ایسے کسی بے بنیاد پیغام اور دھوکے سے ہوشیار رہیں اور ان پر کان نہ دھریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں