پام آئل منصوبہ ناکام، گزشتہ ماہ 66ارب کا درآمد کیا گیا

پام آئل منصوبہ ناکام، گزشتہ ماہ 66ارب کا درآمد کیا گیا

اسلام آباد (رپورٹ:اسلم لُڑکا) پام آئل منصوبہ ناکام، گزشتہ ماہ 66ارب روپے سے زائد کا درآمد کیا گیا، زرعی ملک ہونے کے باوجود پام آئل منگوانے پر سالانہ اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

سابق اور موجودہ حکومتوں نے پام آئل کی کاشت کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام کیا اور نہ ہی اس کی پراسسنگ پر خاص توجہ دی جس کی وجہ سے مقامی کسانوں میں اس کی کاشت کا رجحان نہیں پایا جاتا۔ پاکستان کا وسیع ساحلی علاقہ پام آئل کی کاشت کیلئے بہترین اور وہاں بے پناہ پیداواری صلاحیت بھی موجود ہے ۔ مقامی سطح پر کاشت سے ہم سالانہ اربوں روپے بچا سکتے ہیں۔ دستیا ب دستاویزات کے مطابق صرف جولائی 2024ء میں حکومت نے 66ارب 79کروڑ روپے سے زائد کا پام آئل بیرون ممالک سے منگوایا۔ مقامی سطح پر آئل سیڈز کی تمام فصلیں اگائی جاتی ہیں لیکن پام آئل کی کاشت پر خاص توجہ نہیں دی جارہی۔ واضح رہے 1996میں پاکستان کے ساحلی علاقوں پر پام آئل کی کاشت کا تجربہ کیا گیا لیکن خاص توجہ نہ دینے کی وجہ سے منصوبے کوکامیابی نہ مل سکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں