سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کو روزانہ شادی کی آفرز ہونے لگیں

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کو روزانہ شادی کی آفرز ہونے لگیں

لاہور (شوبز ڈیسک ) سابق گلوکارہ رابی پیرزاد نے شادی کے پیشکش کا انکشاف کیا ہے ۔ ایک پوڈ کاسٹ میں شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ شادی کی آفرز ملتی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہمیں رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن پر تجاویز کے حوالے سے بہت سارے پیغامات موصول ہوتے ہیں جن میں سے مجھے ملنے والا ہر دوسرا پیغام شادی کی پیشکش کا ہوتا ہے ۔رابی نے کہا کہ میرے خیال سے لوگ چڑھتے سورج کے پجاری ہوتے ہیں اور یہاں تک کے لوگ شوبز کی گلیمرس لڑکیوں کے پیچھے پڑے ہیں لیکن میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا میں ان تمام مردوں سے گزارش کروں گی کہ وہ اپنے اردگرد کی لڑکیوں کے بارے میں سوچیں، وہ سادہ اور خوبصورت لڑکیاں ہیں جو پروپوزل کی منتظر ہیں،ان کے ساتھ گھر بسا کر ایک اچھی زندگی گزاریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں