کینو میں موجود خاص مرکب وزن کم کرنے میں مددگار

کینو میں موجود خاص مرکب وزن کم کرنے میں مددگار

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے کینو نارنجی اور ٹینجرین میں پائے جانے والے ایک خاص مالیکیول کا مطالعہ کیا ہے جسے نوبیلیٹن کہتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس مالیکیول نے جانوروں پر کئے گئے تجربے میں موٹاپے کو کافی حد تک کم کرنے اور اس کے منفی ضمنی اثرات کو کامیابی سے ریورس کیا ہے تاہم یہ کیسے کام کرتا ہے ، یہ سوال ایک معمہ بنا ہوا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چوہوں کو زیادہ چکنائی والی، ہائی کولیسٹرول والی خوراک کھلائی گئی اور انہیں نوبیلیٹن بھی دیا گیا ۔ وہ نمایاں طور پر دبلے رہے اور ان چوہوں میں انسولین کے خلاف مزاحمت اور خون میں چکنائی کی سطح کم ہوتی دیکھی گئی۔ویسٹرن کے شولچ سکول آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر مورے ہف کا کہنا تھا کہ ہم نوبیلیٹن کے ساتھ علاج کرسکتے ہیں لیکن ا س پر مزید تجربات ضروری ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں