بھارت نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والااپنا ڈرون پاکستان سے واپس مانگ لیا

بھارت نے غلطی سے ایل او سی  پار کرنے والااپنا ڈرون  پاکستان سے واپس مانگ لیا

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی فوج کے زیر استعمال سرویلنس ڈرون غلطی سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پار کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا۔

 بھارتی حکام پاکستان سے اپنا ڈرون واپس مانگ رہے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ ڈرون بھمبر گلی کے علاقے میں ایک ٹیسٹ ٹریننگ پر محو پرواز تھا، تکنیکی مسئلے کی وجہ سے آپریٹر اس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈرون ایل او سی کے دوسری طرف جا گرا۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی فوج کو ڈرون واپس کرنے کے لیے ہاٹ لائن پر پیغام بھیجا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں