’’جیکٹ کے پیچھے ہاف بیلٹ فوجیوں کے سامان کیلئے ایجاد ہوئی ‘‘

’’جیکٹ کے پیچھے ہاف بیلٹ فوجیوں کے سامان کیلئے ایجاد ہوئی ‘‘

لاہور(نیٹ نیوز)کسی کوٹ یاجیکٹ کے پیچھے لگی ہاف بیلٹ کی موجودگی کا مقصد محض فیشن ڈیزائن نہیں بلکہ آپ کی توقعات سے بالکل مختلف ہوتا ہے ۔

اسے صدیوں قبل اس وقت کوٹ یا جیکٹوں کا حصہ بنایا گیا جب فوجیوں کی جانب سے بڑی جیکٹوں کو کمبلوں کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔اس بیلٹ سے فوجیوں کو اضافی میٹریل اپنی جگہ برقرار رکھنے میں مدد ملتی تھی اور انہیں چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا تھا۔موجودہ عہد میں تو یہ بیلٹ لباس کے سٹائل کو بہتر بنانے کے لئے کوٹ یا جیکٹ کا حصہ بنائی جاتی ہے مگر اسے کوٹ یا جیکٹ کا حصہ بنانے کا اصل مقصد کچھ اور تھا جسے اب بھلایا جاچکاہے ۔ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ زیادہ سامان ساتھ رکھنے والے افراد کیلئے بیک بیلٹ والی جیکٹ انتہائی مفید ہے اور وہ سیاحت کے وقت اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں