28 اگست کو ہڑتال ہر صورت ہوگی، کاشف چودھری

28 اگست کو ہڑتال ہر صورت ہوگی، کاشف چودھری

اسلام آباد (نمائندہ دنیا،این این آئی )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صد رکاشف چو دھری نے کہا ہے کہ 28اگست کو ہونے والی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال سے حکمران خائف ہیں اور وہ تاجروں کو ہراساں کر رہے ہیں ۔

 28اگست کو ہر صورت پر امن شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔ حکمران تاجر دشمن پالیسیوں کو ترک کریں وگرنہ ہڑتال پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن میں بدل جائیگی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے نام پر تا جروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جسے کسی صورت نہیں مانتے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کیسا تھ عوام و ملک دشمن معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے اورسنگل ٹیکس سسٹم کو رائج کرکے ایف بی آر کے لا محدود اختیارات کو کم کیا جائے ۔تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ ریلیف کے بجائے اناج پر ٹیکس لگا دیا گیا، حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں بند نہیں کیں ہماری مشکلات بڑھا دیں۔ بلوچستان کے نمائندوں نے بھی ہڑتال میں شرکت کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں