خاتون کو مائیکروچپ کی مدد سے 11سال بعد اپنابِلا مل گیا

خاتون کو مائیکروچپ کی مدد سے 11سال بعد اپنابِلا مل گیا

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک خاتون کو تقریباً 11 سال بعد اپنا پالتو بِلا ایک مائیکروچپ کی مدد سے مل گیا۔

جینیفر ریوینل 2011 میں جنوبی کیرولینا میں بِلے سیم کو گود لیا تھا لیکن دو سال بعد وہ غائب ہو گیا جب پالتو کتے نے اسے ڈرایا تھا۔جینیفر نے بتایا کہ میں نے سیم کو جنگلوں کو تلاش کیا، جگہ جگہ سب سے پوچھا لیکن کسی نے اسے نہیں دیکھاتاہم سیم کو جولائی کے آخر میں ایک شہری نے بلے کو لاوارث دیکھ کر اینیمل کنٹرول ادارے چارلسٹن اینیمل سوسائٹی کے حوالے کر دیا تھا۔ اینیمل شیلٹر نے بلے میں مائیکروچپ دیکھی جس کی مدد سے ادارے نے جینیفر کو فون کرکے بلے کا پتہ دیا۔جینیفر جب شیلٹر پہنچیں تو وہ اپنے بلے کو 11 سال بعد دیکھ کر رو پڑیں ۔خاتون کا کہناتھاکہ میں سیم کے بغیر بہت اداس ہوگئی تھی اس کی واپسی سے لگتاہے کہ کوئی اپناسگا واپس لوٹ آیاہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں