شعور کی بیداری میں خواتین کا اہم کردار:چودھری سالک

شعور کی بیداری میں خواتین کا اہم کردار:چودھری سالک

قاہرہ(اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے بالخصوص مذہبی، ثقافتی، سماجی اور خاندانی شعبوں میں شعور بیدار کرنے میں خواتین کے اہم اور فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 معاشرے کی اجتماعی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کی تشکیل میں خواتین کے انمول کردار کو آگے بڑھانے میں ہم سب کو مل کر کاوشیں بروئے کار لانی چاہئیں۔ معیاری تعلیم و صحت عامہ خدمات کی فراہمی، تخفیف غربت اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کی کاوشوں میں خواتین پیش پیش رہی ہیں۔ ان مساعی میں خواتین کی معاونت کرکے ہم اپنے معاشروں کے ڈھانچے کو تقویت دیتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصر کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الزہری، مصری وزیر برائے سماجی یکجہتی ڈاکٹر مایا مرسی، مصر کے مفتی ڈاکٹرنظیر عیادسمیت مختلف اسلامی ممالک کے وزرا، علما، دانشوروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا اس کانفرنس کا موضوع زیادہ منصفانہ اور روشن خیال دنیا کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کی غمازی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں