اپٹما انتخابات:ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کا مسلسل 16ویں بار کلین سویپ

اپٹما انتخابات:ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کا مسلسل 16ویں بار کلین سویپ

لاہور(دنیا نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16ویں سال کلین سویپ کرلیا۔

الیکشن میں بلامقابلہ 24 ممبران اپٹما کمیٹی منتخب ہوئے ، گوہر اعجاز سمیت 14 ممبران نارتھ زون سے منتخب ہوئے جبکہ 10 ممبران ساؤتھ زون سے منتخب ہوئے ، نومنتخب ممبران میں سے چیئرمین اور دیگر عہدے داران کا انتخاب ہو گا۔اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نے کہا کہ اس کامیابی و اعتماد پر سب دوستوں کا شکر گزار ہوں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی ترین بجلی کی وجہ ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات میں ہے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا ٹیر ف خطے کے دیگر ممالک کے برابر کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں