پاکستان کیخلاف جیت سے شانتو کی سالگرہ کا دن یادگار بن گیا

پاکستان کیخلاف جیت سے شانتو کی سالگرہ کا دن یادگار بن گیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہاہے کہ پاکستان کیخلاف جیت یادگار رہے گی، امید ہے یہ جیت بنگلہ دیشی عوام کو خوشی دے گی، بنگلہ دیش کے حالات کچھ اچھے نہیں رہے ۔۔۔

فتح نے میری سالگرہ کے دن کو یادگار بنادیا۔ ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان کپتان نے کہاکہ ہمارے سپنرز نے بہترین باؤلنگ کی،ہمیں اندازہ تھا کہ آخری روز سپنرز کا رول اہم ہوگا،پاکستان کی سٹرنتھ فاسٹ باؤلنگ ہے ۔ہمیں پورا یقین تھا کہ پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ جیت سکتے ہیں، پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد توجہ دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں