آئی ٹی سی این ایشیا سے 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

آئی ٹی سی این ایشیا سے 500ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

کراچی(این این آئی) آئی ٹی وٹیلی کام ایکسپو آئی ٹی سی این ایشیا کا 25 واں ایڈیشن 27 سے 29 اگست کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔

یہ تقریب ایس آئی ایف سی کے اہم اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آئی ٹی انڈسٹری کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرے گی ۔آئی ٹی سی این ایشیا کے ذریعے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔یہ تقریب ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی بھی کرے گی جو کہ 55 ممالک میں منعقد ہونے والا ایک عالمی سمٹ ہے ، جس سے عالمی ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ بطور مہمان خصوصی تقریب کا افتتاح کریں گی ۔ایکسپو میں معروف عالمی اور مقامی 750 کمپنیاں جیسے کہ گوگل، ٹک ٹاک، مائیکروسافٹ، اوڈو، ہواوے ، پی ٹی سی ایل، ایزی پیسہ شرکت کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں