یمن:تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

یمن:تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

صنعا(اے ایف پی)یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 14 افراد لاپتاہو گئے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین اور 2 یمنی شہری شامل تھے، اب تک 13 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں 11 مرد اور دو خواتین شامل ہیں، یمنی کپتان سمیت دیگر 14 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں