طالبہ کی ویڈیوز ایڈیٹ کرکے وائرل کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ

طالبہ کی ویڈیوز ایڈیٹ کرکے وائرل  کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)قریبی عزیز نے ایم اے اسلامیات کی طالبہ کی ویڈیوز ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں ،ملزم میری بیٹی کو بلیک میل کرتا ہے ۔۔

پولیس نے والد محمدنوازکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، گاؤں قلعہ گنجہ کے محمد نواز کی بیٹی (ا) ایم اے اسلامیات کی طالبہ ہے ، قریبی عزیز ملزم خلیل احمد فیملی تقریبات کی ویڈیوز لیکر اپنی تصاویر ایڈیٹ کرکے بلیک میل کرتا رہا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں