کالا شاہ کاکو:جائیدا سے حصہ مانگنے پربڑابھائی قتل،ملزم فرار

کالا شاہ کاکو:جائیدا سے حصہ مانگنے پربڑابھائی قتل،ملزم فرار

کالا شاہ کاکو،مریدکے (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) باپ کی وارثتی جائیداد سے حصہ مانگنا بڑے بھائی کا جرم بن گیا، چھوٹے بھائیوں نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔

ملزم فرارہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کا رہائشی55سالہ فاروق احمد تھانہ صدر کے علاقہ کٹھیالہ ورکاں میں رہائش پذیر اپنے بھائیوں سے باپ کی وارثتی جائیداد کا حصہ مانگنے آیا، جس پر بھائیوں نے مبینہ زہریلی چیز کھلانے کے بعد ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کرکے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقتول فاروق احمد کے بیٹے قیصر فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ، دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کی حدود میں نہر اپر چناب جوئیانوالہ سیکھم سے 30سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،جسے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد نہر میں پھینک دیا گیا تھا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال مریدکے منتقل کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں