کمرشلائزیشن کی وجہ سے ڈراموں کا بیڑا غرق ہوگیا:ثانیہ سعید

کمرشلائزیشن کی وجہ سے ڈراموں کا بیڑا غرق ہوگیا:ثانیہ سعید

لاہور(شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پاکستا ن میں سال 2000 تک بہترین ڈرامے بنتے رہے۔۔۔

جن میں اچھوتے موضوعات کو چھیڑا جاتا تھا لیکن بعد میں کمرشلائزیشن کی وجہ سے ڈراموں کا بیڑا غرق ہوا۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں 1990 میں بہترین ڈرامے بنے ، ان ڈراموں میں معیوب سمجھے جانے والے موضوعات کو چھیڑا گیا، سوالات کئے گئے ، مختلف زاوئیے دکھائے اور یہ سلسلہ 2000 تک بھی جاری رہا اور اس وقت تک بہترین ڈرامے بنتے رہے ۔ اگرچہ 1980 کا دور پاکستانی ڈراموں کیلئے اچھا نہیں رہا تھا، تاہم اس باوجود اس وقت بھی بہترین ڈرامے بن رہے تھے ۔ماضی میں پاکستان کے اندر ممنوع سمجھے جانے والے شاندار موضوعات پر ڈرامے بنانا آسان تھا اور انتہائی اچھے ڈرامے بھی بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں