’’ صبا قمر گندگی کے باعث کروڑوں کی چیز چھوڑنے کی عادی ‘‘

’’ صبا قمر گندگی کے باعث کروڑوں کی چیز چھوڑنے کی عادی ‘‘

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے لوگوں کو سونگھنے کی گندی عادت ہے ۔

خوبرو اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں میزبان کے سوال پر بتایا کہ میری ایک گندی عادت ہے کہ میں لوگوں کو سونگھتی ہوں۔ان کا کہناتھاکہ میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں میری یہ عادت بہت گندی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے ۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر سمجھوتہ نہیں کرتی، اگر مجھے کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آجائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی۔صبا قمر نے کہا ہے کہ سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑسکتی ہوں،اب میں اسے بری عادت سمجھتی ہوں لیکن لگتا ہے کہ یہ ٹھیک عادت بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں