ریما خان کی نومولود بچے کیساتھ تصاویر ،مداحوں کی چہ میگوئیاں

ریما خان کی نومولود بچے کیساتھ تصاویر ،مداحوں کی چہ میگوئیاں

لاہور (شوبز ڈیسک )فلم سٹار ریما خان نے اپنے ساتھ نومولود بچے کی تصاویر شیئر کیں جس پر مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

ریما خان نے جو نئی تصاویر پوسٹ کیں ان میں وہ اوران کے شوہر موجود ہیں جبکہ اسی تصویر میں اس جوڑے نے نومولود بچے کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے ۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے ، ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے ۔ اب یہ بچہ ان کا اپنا ہے یاکسی اور کا ،اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں