امریکا کے ماہرین نے انسانی لباس میں ایئر کنڈیشنر بنادیا

امریکا کے ماہرین نے انسانی لباس میں ایئر کنڈیشنر بنادیا

نیویارک (نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے منفرد خیال پیش کیا جس سے شدید گرمی میں ہمیں خود کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملے گی۔

امریکا کی میساچوسٹس ایمہرسٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے لباس کو ہی ائیر کنڈیشنر بنا دیا ،انہوں نے چاک پر مبنی ایک لچکدار کوٹنگ تیار کی ہے جسے ملبوسات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔اس کوٹنگ کی آزمائش شدید گرم موسم میں کی گئی تو دریافت ہوا کہ اس پر مبنی ملبوسات پہننے سے جسمانی درجہ حرارت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آجاتی ہے ۔سائنسدانوں نے بتایا کہ وہ لباس ٹھنڈا کرنے والی ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنا چاہتے تھے جس کیلئے عام دستیاب میٹریل استعمال کیا جائے ۔انہیں اس کا خیال چونے کے پتھر پر مبنی پلاستر سے آیا جسے گرم موسم میں گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے ،کپڑوں پر کی جانے والی اس کوٹنگ کا مرکزی جز کیلشیئم کاربونیٹ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں