پاکستانی تاجروں اور چینی کمپنی میں 28ملین ڈالرکے معاہدے

پاکستانی تاجروں اور چینی کمپنی میں 28ملین ڈالرکے معاہدے

بیجنگ(آئی این پی )پاکستانی ایگریکلچرل اینڈ فوڈ انٹرپرائزز پر مشتمل 16 رکنی وفد اور چین کی سوژو شیف ما انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے درمیان 28.7 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔۔

معاہدے کے تحت پاکستانی وفد شیف ما کو اعلی معیار اور محفوظ خوراک کی مصنوعات فراہم کرے گا،معاہدے میں چاول، تل، مکئی اور مکئی سمیت زرعی اجناس کی متنوع رینج شامل ہیں ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 16 پاکستانی ایگریکلچرل اینڈ فوڈ انٹرپرائزز پر مشتمل وفد نے چین کے ساتھ زرعی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت کی۔ چاول، تل اور مکئی پیدا کرنے والوں اور برآمد کنندگان سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے گروپ نے چین کی سوژو شیف ما انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق دستخط کی تقریب کی نظامت وفد کے سربراہ حافظ سعد بن مصطفی اور سوزو شیف ما کے جنرل منیجر ہوانگ ژیجن نے کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں