دی ٹرسٹ اسکول لاہور میں نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز روم کا افتتاح

 دی ٹرسٹ اسکول لاہور میں نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز روم کا افتتاح

کراچی(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے صحت بخش غذا سے متعلق آگاہی کے فروغ کیلئے دی ٹرسٹ اسکول لاہور میں نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز (N4HK) روم کا افتتاح کیا۔ این فار ایچ کے پروگرام غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے نیسلے کا عالمی پروگرام ہے ۔۔

جو نصاب پر مشتمل تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو صحت مند طرز زندگی کی ترغیب دینے کے لئے اساتذہ اور والدین کو معاونت دینے کے ساتھ ساتھ صحت بخش غذا،حفظان صحت اور بھرپور طرزعمل کوفروغ دیتا ہے ۔ پروگرام کے ذریعے اب تک 360,000 بچوں اور 2300اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ نجی اور سرکاری شعبہ کے 11شراکت داروں کے ساتھ مل کر N4HKکے 17رومز تیار کیے گئے ۔ بیٹریس گیوم گرابش، گلوبل ہیڈ ہیومن ریسورسز نیسلے نے روم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز ( N4HK) پروگرام کی شاندار کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے میری یہاں موجودگی میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد صرف بچوں کو غذائیت اور صحت کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دینا ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے صحت مند مستقبل کی تشکیل دینا ہے ۔نیسلے پاکستان کے سی ای او جیسن آوانسینا نے کہاکہ ہمیں دی ٹرسٹ ا سکول کے ساتھ ہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر خوشی ہے جو ہمارے پرانے شراکت داروں میں سے ایک ہے دی ٹرسٹ اسکول کے ساتھ شراکت داری کے تحت N4HKکے 3تین رومز تعمیر کئے گئے ، 400اساتذہ کو تربیت دی گئی جبکہ مختلف برانچوں میں 10,000سے زائد بچوں تک رسائی حا صل کی گئی۔ دی ٹرسٹ اسکول کے سی ای او طاہر یوسف نے نیسلے کے ساتھ شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس پارٹنر شپ پر نیسلے پاکستان کے مشکور ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں