ایمریٹس ، 1700مزید مقامات سے سفری رابطے کے مواقع کھل گئے

ایمریٹس ، 1700مزید مقامات  سے سفری رابطے کے مواقع کھل گئے

کراچی (بزنس ڈیسک)ایمریٹس نے گزشتہ سال کے دوران اپنے نیٹ ورک میں کنکٹوٹی بڑھا کر منزل مقصود پر شہروں کو پہنچانے کے لئے سفری مقامات کو دگنا کر دیا ہے۔۔

 جس کے بعد سفر کیلئے تقریبا 1700 اضافی شہروں سے سفری رابطے کے مواقع کھل گئے ہیں، اس سے اوسطا 61 ہزار سے زائد مسافروں کو ہفتہ وار ایمریٹس اور اس کے شراکت داروں کے مشترکہ نیٹ ورکس سے بغیر کسی رکاوٹ کے منسلک ہونے کا موقع مل گیا ہے ۔ ایمریٹس اس ٹرانسپورٹ نظام میں نئی شراکت داریاں قائم کرکے اور موجودہ شراکت داریوں کو گہرا کرکے 31 کوڈ شیئر، 118 انٹر لائن اور 13 ریل اور ہیلی کاپٹر سروسز پارٹنرز کے ساتھ اضافی سفری انتخاب فراہم کر رہا ہے ۔ 100 سے زائد ممالک میں 162 شراکت داروں کی موجودگی کا مطلب ہے کہ مسافروں کے لئے زیادہ سے زیادہ اور بہتر رابطوں کے ساتھ ایک وسیع نیٹ ورک کی رسائی، باسہولت سنگل ٹکٹ سفری پروگرام، سامان کی منتقلی میں اضافہ، بار بار پرواز کے فوائد، لاؤنج تک رسائی، اور دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ ہر ٹچ پوائنٹ پر ہموار سفر کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ ایمریٹس ائر لائن کے نائب صدر اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے اپنے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور چھ براعظموں میں اپنے قدم جمانے کی حکمت عملی کو دوگنا بڑھا دیا اور مختلف ایئرلائنز، ریل پارٹنرز اور ایئر موبلٹی آپریٹرز کے ساتھ نئی شراکت داریاں قائم کیں تاکہ مسافروں کو آگے کی منزلوں، رابطے کی سہولت اور بغیر کسی رکاوٹ کے منزل مقصود پر پہنچنے تک رسائی فراہم کی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں