مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات میں 29فیصداضافہ

مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات میں 29فیصداضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)کینیا،ماریشس ، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024میں کینیا ، ماریشس ، تنزانیہ اورمشرقی افریقا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو56.42ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 29.24 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات سے 43.62ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں مشرقی افریقا کوبرآمدات میں معمولی اضافہ ہوا، جون میںبرآمدات کاحجم 54.46ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر56.42ملین ڈالرہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں مشرقی افریقا کے ممالک سے درآمدات میں8فیصد کمی ہوئی ،جولائی میں درآمدات کاحجم 80.78ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں