ملک قرضوں کے پہاڑ تلے دب چکا، نکلنا مشکل، میاں زاہد

ملک قرضوں کے پہاڑ تلے دب چکا، نکلنا مشکل، میاں زاہد

کراچی(این این آئی)ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اورنیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک کے ہر مسئلے کا حل قرض لینے کو سمجھنے والوں نے ملکی سالمیت کودا ؤپرلگا دیا ہے۔

اب ملک قرضوں کے پہاڑتلے دب چکا ہے جس سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے حکام اوربڑی سرکاری کمپنیوں کے ارباب اختیارکا سارا وقت اورتوانائی قرضوں سے متعلق معاملات نمٹانے میں گزرجاتا ہے توملک کیا خاک ترقی کرے گا۔کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکنامک منیجرز اور پی آئی اے و ریلوے جیسے بڑے اداروں کے ارباب اختیارایک قرض خواہ کونمٹا رہے ہوتے ہیں تو دوسرے کے قرض کی واپسی کا وقت آجاتا ہے جسے ادائیگی کرنے کے لئے نیا قرضہ لینا پڑتا ہے ۔ اکنامک منیجرز کوپرانے قرضوں کی واپسی اورنئے قرضوں کے حصول سے فرصت ملے گی تو وہ ملکی ترقی کے لئے کچھ کرسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں