ٹیکس آمدن میں اضافہ معیشت کیلئے ناگزیر،پاکستان بزنس فورم

ٹیکس آمدن میں اضافہ معیشت کیلئے ناگزیر،پاکستان بزنس فورم

اسلام آباد(آئی این پی )مرکزی صدر بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں اضافہ معیشت کیلئے ضروری ہے ،تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہے کہ ٹیکس مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے۔۔۔

نا انصافی ہوگی،چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھا ہے کہ تھوڑا ٹیکس لگا کر زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صدر پی بی ایف نے کہا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کے نوٹس میں جو مہانہ ٹیکس کا کہا جارہا ہے اس پر ہمیں تشویش ضرور ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ دکانداروں اور چھوٹے تاجر وں کی اکثریت اتنا زیادہ ٹیکس برداشت نہیں کر سکتی۔ یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جائز ٹیکس لاگو کیا جائے گا، لیکن ایف بی آر کی جانب سے اس سے کہیں زیادہ کا مطالبہ کیا گیا اور اس سلسلے میں پاکستان بزنس فورم نے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو خط بھی لکھ ہے اور اب پورے خلوص سے مزاکرات ہورہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں