مصری صدر کا 12 سال بعد ترکیہ کا دورہ

مصری صدر کا 12 سال بعد ترکیہ کا دورہ

انقرہ(اے ایف پی )مصر کے صدر عبدالفتاح 12 سال بعد پہلی بار ترکیہ پہنچ گئے ۔ دورے کے دوران مصری صدر ترک ہم منصب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے ۔

صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے ترکیہ اور مصر کے تعلقات سابق مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے پر منقطع ہو گئے تھے ۔رواں سال کے آغاز میں ترک صدر نے تعلقات کی بحالی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے مصر کا دورہ کیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں